جو بائیڈن سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی منتقلی روکنے اور جنگ بندی کا مطالبہ

آئرش لوگوں کے ایک گروپ نے ایمنسٹی انٹرنیشنل سے بات کرتے ہوئے جو بائیڈن  سے جو ایک آئرش خاندان سے  تعلق رکھتے ہیں یہ مطالبہ کیا ہے

2116559
جو بائیڈن سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی منتقلی روکنے اور جنگ بندی کا مطالبہ

امریکہ کے صدر جو بائیڈن سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی منتقلی روکنے اور جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے غزہ کی 16 سالہ ناکہ بندی کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا  گیا ہے۔

آئرش لوگوں کے ایک گروپ نے ایمنسٹی انٹرنیشنل سے بات کرتے ہوئے جو بائیڈن  سے جو ایک آئرش خاندان سے  تعلق رکھتے ہیں یہ مطالبہ کیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی پوسٹ میں  بیان میں کہا گیا ہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیل کے حملوں میں مقبوضہ غزہ کی پٹی میں 30 ہزار سے زائد فلسطینی مارے گئے اور ان میں سے بہت سے لوگ امریکی ساختہ گولہ بارود سے مارے گئے ہیں ۔

پوسٹ میں آئرش  گروپ نے بائیڈن سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کریں تاکہ مزید شہری ہلاکتوں کو روکا جا سکے اور جان بچانے والی امداد تک رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس پوسٹ میں غزہ پر اسرائیل کی 16 سالہ ناکہ بندی اور فلسطینیوں پر مسلط نسل پرست (نسل پرست حکومت) نظام کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

پوسٹ میں  کہا گیا ہے کہ  اے صدر بائیڈن،  اپنی جڑوں کو سنو، آئرلینڈ کو سنو۔ فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کریں۔  



متعللقہ خبریں