امریکہ، مسلمانوں کی کثیر تعداد نے نیو یارک کے ٹائمز اسکوائر میں نماز تروایح ادا کی

رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی امریکہ میں مقیم لاکھوں مسلمانوں نے  نماز تراویح کے لیے اپنے علاقوں کی مساجد کارخ کیا

2113711
امریکہ، مسلمانوں  کی کثیر تعداد نے نیو یارک کے ٹائمز اسکوائر میں نماز تروایح ادا کی
times ramazan teravih.jpg

امریکی شہر نیویارک کی علامت ٹائمز اسکوائر میں مسلمانوں نے رمضان المبارک کی پہلی نماز تراویح ادا کی۔

رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی امریکہ میں مقیم لاکھوں مسلمانوں نے  نماز تراویح کے لیے اپنے علاقوں کی مساجد کارخ کیا۔

ٹائمز اسکوائر میں ہزاروں مسلمانوں نے  رمضان المبارک کی پہلی تراویح اجتماعی طور پر  ادا کی اور نماز کے بعد غزہ کے لیے دعا ئیں بھی کی گئیں۔

رمضان المبارک کی پہلی تراویح امریکی مذہبی مرکز میں ادا کی گئی جو دارالحکومت واشنگٹن سے آدھے گھنٹے کے فاصلے پر ہے۔ پہلی تراویح میں مسجد کا بیرونی صحن اور باغیچہ  بھی جماعت سے بھر گیا۔

نماز کے بعد تمام مسلمانوں بالخصوص اسرائیلی حملوں کی زد میں غزہ کے مسلمانوں کے لیے دعائیں کی گئیں۔



متعللقہ خبریں