روس اپنی جوہری تنصیبات کی سلامتی کے لئے تمام ضروری اقدامات کر رہا ہے: پوتن

ہم، متعدد شعبوں میں، بین الاقوامی اٹامک انرجی ایجنسی کے ساتھ قریبی تعاون کی حالت میں ہیں اور یہ تعاون جاری رکھیں گے: صدر ولادی میر پوتن

2112193
روس اپنی جوہری تنصیبات کی سلامتی کے لئے تمام ضروری اقدامات کر رہا ہے: پوتن

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے بین الاقوامی اٹامک انرجی ایجنسی کے سربراہ رافائل ماریانو گروسی کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

پوتن ۔گروسی  ملاقات سوچی میں طے پائی ۔ ملاقات کے پریس کے لئے کھُلے حصے میں جاری کردہ بیان میں پوتن نے کہا ہے کہ "روس اپنی جوہری تنصیبات کی سلامتی کے لئے تمام ضروری اقدامات کر رہا ہے۔ ہم، متعدد شعبوں میں، بین الاقوامی اٹامک انرجی ایجنسی کے ساتھ قریبی تعاون کی حالت میں ہیں اور یہ تعاون جاری رکھیں گے"۔

گروسی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ہمارے ایجنڈے کے موضوعات نہایت حساس ہیں اور پوتن کے ساتھ مذاکرات، مذکورہ موضوعات پر  مشاورت کے حوالے سے، نہایت اہمیت کے حامل ہیں"۔



متعللقہ خبریں