پیرو میں شدید بارشوں سے مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب سے 6 افراد لقمہ اجل

ملک کے جنوب میں واقع انداہوائیلاس ریاست میں شدید بارش کے باعث جان و مال کا نقصان ہوا

2110603
پیرو میں شدید بارشوں سے مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب سے 6 افراد لقمہ اجل

پیرو میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

قومی ہنگامی  آپریشن سینٹرکی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے جنوب میں واقع انداہوائیلاس ریاست میں شدید بارش کے باعث جان و مال کا نقصان ہوا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں 6 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور دریائے چمباؤ  میں طغیانی کے باعث اپوریمیک کے علاقے میں کئی مکانات زیرآب آگئے۔

حکام  کا کہنا ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ افراد تک انسانی امداد پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں اور امدادی  سرگرمیاں جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں