یوکرین کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں:جی 7 ممالک

مشترکہ بیان میں کہا کہ جی 7 لیڈروں کے طور پر ہم نے یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی تاکہ یوکرین کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا جا سکے اور یوکرین کے باشندوں کی ہمت اور لچک کو سلام پیش کیا جا سکے

2106989
یوکرین کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں:جی 7 ممالک

امریکہ، جرمنی، فرانس،  برطانیہ ، اٹلی، کینیڈا اور جاپان پر مشتمل G7 ممالک کے رہنماؤں نے کہا کہ انہوں نے ایک بار پھر یوکرین کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کی تصدیق کی۔

روس یوکرین جنگ کی دوسری برسی کے موقع پر جی 7 ممالک کے سربراہان نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ملاقات کی۔

ویڈیو کانفرنس کے بعد مشترکہ بیان میں کہا کہ جی 7 لیڈروں کے طور پر ہم نے یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی تاکہ یوکرین کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا جا سکے اور یوکرین کے باشندوں کی ہمت اور لچک کو سلام پیش کیا جا سکے جو یوکرین کی آزادی اور جمہوری مستقبل کے لیے انتھک جدوجہد کر رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ روس نے اقوام متحدہ کے چارٹر کی واضح خلاف ورزی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر حملے کی کوشش کی ،یوکرین نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی جنگی مشینری کو شکست دینے اور یوکرین کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور آزادی کا دفاع کرنے کی اپنی خواہش کو ثابت کیا ہے،صدر پوٹن یوکرین کو زیر کرنے کے اپنے اسٹریٹجک مقصد کو حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

 انہوں نے غیر ضروری جنگ کی مالی اعانت کے لیے روس کے وسائل کو ضائع کر دیا جس میں لاکھوں روسی جانیں بھی  ضائع ہوئیں۔

بیان میں مطالبہ کیا  گیا ہم روس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی جارحیت کی جنگ کو فوری طور پر روکے اور بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ یوکرینی  سرزمین سے اپنی فوجی دستوں کو مکمل اور غیر مشروط طور پر نکال لے۔ ہم ماضی اور مستقبل کے نام نہاد انتخابات کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔ روس کے شہریوں پر مسلسل وحشیانہ حملے اور اہم شہری بنیادی ڈھانچے اور یوکرین میں روسی افواج کی مداخلت سمیت  روس کی طرف سے کیے جانے والے جنسی تشدد سمیت جنگی جرائم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

 ہم روس کے زیر قبضہ علاقوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ جوہری معاملے پر روس کی بیان بازی اور دھمکی دینے والارویہ ناقابل قبول ہے اور کہا گیا کہ روس کے خلاف پابندیوں کو مکمل طور پر نافذ کرنے اور ضرورت پڑنے پر نئے اقدامات کرنے کا عزم جاری رکھا جائے گا۔

 



متعللقہ خبریں