برادر ملک ترکیہ کے ساتھ دفاعی و اقتصادی تعاون معاہدہ بڑا خوش آئند ہے، صدرِ صومالیہ

یہ تاریخی معاہدہ، ہماری قوم  کے محفوظ اور درخشاں مستقبل   کی جانب بڑھنے   میں  ایک نئے  باب کے آغاز کا اشارہ ہے

2106362
برادر ملک ترکیہ کے ساتھ دفاعی و اقتصادی تعاون معاہدہ بڑا خوش آئند ہے، صدرِ صومالیہ

صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمود  کا کہنا ہے کہ  انہوں نے ترکیہ اور ان کے ملک کے درمیان دفاعی و اقتصادی تعاون کے فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

صدر محمود نے X سوشل میڈیا پرمذکورہ  معاہدے کے بارے میں بیانات دیے۔

ان کا کہنا ہے کہ "صومالیہ اور ترکیہ کے  مابین منظور شدہ  دفاعی و اقتصادی تعاون معاہدے پر دستخط  کر دیے گئے ہیں۔ یہ تاریخی معاہدہ، ہماری قوم  کے محفوظ اور درخشاں مستقبل   کی جانب بڑھنے   میں  ایک نئے  باب کے آغاز کا اشارہ ہے۔ "

محمود نے اس بات پرزور دیا ہے کہ یہ معاہدہ ہر قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کرتا ہے اور صومالیہ کی بحری سلامتی کے لیے ضروری ہے۔ "ہم اس غیر متزلزل اور بروقت حمایت و تعاون  اور خطے میں  امن، استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے عزم پر  ترکیہ  کے مشکور  و ممنون  ہیں۔"

ترکیہ اور صومالیہ کے درمیان 8 فروری کو دفاعی اور اقتصادی تعاون کے فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے گئے، جس میں دفاعی اور سلامتی امور بھی شامل ہیں۔

اقتصادی اور سیاسی مسائل در پیش ہونے والے  صومالیہ میں دہشت گرد تنظیم الشباب نے برسوں سے سلامتی کا مسئلہ کھڑا کر رکھا ہے۔



متعللقہ خبریں