چین روس اور یوکرین کو مہلک اسلحہ نہیں بیچے گا:وانگ ژی

وانگ ژی نے اس موقع پر کہا کہ عالمی صورت حال جس طرف بھی کروٹ بدلے  یوکرین سے تعلقات معمول کے مطابق  فروغ پاتے رہیں گے،چین  متحارب علاقوں یا فریقین کو  مہلک اسلحہ فروخت نہیں کرے گا

2104217
چین روس اور یوکرین کو مہلک اسلحہ نہیں بیچے گا:وانگ ژی

 چین دو سال سے حالت جنگ میں موجود روس اور یوکرین کو اسلحہ فروخت نہیں کرے گا۔

 چینی امور خارجہ کے مطابق ، وزیر خارجہ وانگ ژی نے  60 ویں میونخ سلامتی کانفرنس  کے لیے  جرمنی میں یوکرینی ہم منصب  دیمیترو کولیبا سے ملاقات کی ۔

 وانگ ژی نے اس موقع پر کہا کہ عالمی صورت حال جس طرف بھی کروٹ بدلے  یوکرین سے تعلقات معمول کے مطابق  فروغ پاتے رہیں گے،چین  متحارب علاقوں یا فریقین کو  مہلک اسلحہ فروخت نہیں کرے گا۔

 چینی وزیر نے کانفرنس سے اپنے خطاب میں  کہا کہ ہم  یوکرین  میں بحران پیدا کرنے کا موجب یا اس کے حلیف ملک نہیں بنے  اس کے بر عکس اتنا ضرور ہے کہ ہم نے اس جنگی بحران میں جلتی پر تیل کا کام بھی نہیں کیا ۔

  واضح رہے کہ یوکرین -روس  جنگ کے دوران غیر جانبداری کا اعلان کرنے والا چین،  ماسکو کی مذمت نہ کرنے حتی اس سے اپنے اسٹریٹیجک تعلقات کو مزید  مضبوط بناتے ہوئے مغرب بالخصوص امریکہ کی تنقید کا سامنا کر رہا ہے۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ چین، روس کو اسلحہ اور دیگر گولہ بارود  بھیج رہا ہے۔

 یورپی یونین نے بھی چین سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ  روس کو عسکری و سول  تعاون میں استعمال ہونے والی مصنوعات کی برآمدات محدود کرے۔

 یورپی کمیشن نے گزشتہ دنوں   اس حوالے سے تین چینی کمپنیوں  پر پابندیاں لگانے کی تجویز پیش کی تھی جسے ہنگری نے  مسترد کر دیا تھا۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں