ہیلری کلنٹن کے خلاف غزہ جنگ کی حمایت پراحتجاج

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ ان کے دورہ وزارت خارجہ کے حوالے سے   یمن، لیبیا، عراق، شام اور امریکہ کے عوام  کے نام پر  احتجاج کر رہے ہیں

2100474
ہیلری کلنٹن کے خلاف غزہ جنگ کی حمایت پراحتجاج
Hillary Clinton.jpg
thomas linda greenfield.jpg

امریکی سابق وزیر خارجہ ہلیری  کلنٹن کے ایک پینل سے خطاب کے دوران  مظاہرین نے غزہ میں جنگ بندی اور فلسطین کی آزادی کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کے خلاف احتجاج کیا۔

نیویارک میں  کولمبیا یونیورسٹی کے گلوبل پالیسیز انسٹی ٹیوٹ کے پینل میں شرکت کرنے والی ہیلری کلنٹن   کو  پوڈیم سنبھالتے ہی "آزاد فلسطین" کے نعروں سے خاموش  کرا دیا گیا ۔

ایکٹوسٹ اسٹوڈنٹ گروپ نے  دفاع کیا کہ کلنٹن کو یونیورسٹی میں بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہے "کیونکہ یہ جنگی مجرمین  کی حمایت  کرتی ہیں۔"

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ ان کے دورہ وزارت خارجہ کے حوالے سے   یمن، لیبیا، عراق، شام اور امریکہ کے عوام  کے نام پر  احتجاج کر رہے ہیں ۔

یونیورسٹَی کے ایک اہلکار نے احتجاج میں حصہ لینے والوں پر اسکول کے قوانین کی خلاف ورزی کا الزام لگایا۔

"میں چاہتا ہوں کہ آپ چلے جائیں، وفود  اب آپ کو عمارت سے باہر لے جائیں گے۔"

کلنٹن، جنہوں نے پہلے احتجاج کے بعد دوبارہ بولنا شروع کیا، اس بار "جنگی مجرم" کے نعروں سے انہیں رکنا پڑا۔

اقوام متحدہ میں امریکی مستقل نمائندہ لنڈا تھامس گرین فیلڈ کو بھی "تنازعات سے متعلق جنسی تشدد کی روک تھام اور تدارک" کے عنوان سے پینل میں مدعو کیا گیا تھا، "آزاد فلسطین" کے نعروں سے بولنے سے روک دیا گیا۔

احتجاج کرنے والے طلبا کو اسکول کی سیکیورٹی نے ہال سے باہر نکال دیا۔

 



متعللقہ خبریں