غزہ کو انسانی امداد فی الفور اور بلا روک ٹوک پہنچائی جائے، انتونیو گوٹریس

وہاں پر ہر شہری  فاقہ کشی کا شکار ہے اور 17 لاکھ افراد  اپنے  گھر بار سے محروم ہو چکے ہیں۔ غزہ میں "انسانی  نظام"  تباہ ہو چکا  ہے

2096705
غزہ کو انسانی امداد فی الفور اور بلا روک ٹوک پہنچائی جائے،  انتونیو گوٹریس

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے غزہ کی پٹی  بھر کو انسانی امدادکی"تیز، محفوظ، بلا روک ٹوک، توسیع شدہ،  رسائی کا مطالبہ کیا۔

گوٹیرس نے  سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ایکس پر اپنی پوسٹ میں  لکھا ہے کہ " وہاں پر ہر شہری  فاقہ کشی کا شکار ہے اور 17 لاکھ افراد  اپنے  گھر بار سے محروم ہو چکے ہیں۔ غزہ میں "انسانی  نظام"  تباہ ہو چکا  ہے۔

انسانی امداد کے حوالے سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوٹیریس نے کہا کہ "میں پورے غزہ میں فی الفور، محفوظ،  تسلسل سے  اور  وسیع پیمانے کی پائیدار انسانی امداد  کی رسائی کی اجازت دینے کا  مطالبہ کرتا ہوں۔"

حماس کے عسکری ونگ، عزالدین القسام بریگیڈز نے 7 اکتوبر کو "فلسطینیوں اور مقدس اقدار بالخصوص مسجد اقصیٰ کے خلاف مسلسل خلاف ورزیوں کا جواب دینے" کی بنیاد پر اسرائیل پر ایک جامع حملہ کیا تھا۔



متعللقہ خبریں