شمالی کوریا نے کروز میزائل کا تجربہ کر دیا

جنوبی کوریائی مسلح افواج کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق  شمالی کوریا نے صبح سات بجے کے قریب   بحیرہ زرد  کی جانب میزائل داغے  جس کے بعد ہم نے فوج کو چوکنا کر دیا ہے

2095280
شمالی کوریا نے کروز میزائل کا تجربہ کر دیا

 جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ  شمالی کوریا کی طرف سے  بحیرہ زرد  کے راستے میزائل داغے گئے ہیں۔

 جنوبی کوریائی مسلح افواج کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق  شمالی کوریا نے صبح سات بجے کے قریب   بحیرہ زرد  کی جانب میزائل داغے  جس کے بعد ہم نے فوج کو چوکنا کر دیا ہے ۔

 بیان  میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی کوریائی فوج  امریکہ کے ساتھ شمالی کوریا کی اشتعال انگیزی کے خلاف  قریبی رابطے میں ہے۔

 جنوبی کوریائی  خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ  شمالی کوریا نے ایک ہفتے کے دوران تیسری بارکروز میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں