روس: پوتن کی امیدواری منظور ہو گئی

روس کے مرکزی انتخابی کمیشن نے صدر ولادی میر پوتن کی امیدواری کی منظوری دے دی

2094709
روس: پوتن کی امیدواری منظور ہو گئی

روس کے مرکزی انتخابی کمیشن نے صدر ولادی میر پوتن کی امیدواری کی منظوری دے دی ہے۔

اطلاع کے مطابق آزاد امیدواری کے لئے صدر پوتن کی درخواست کے ایجنڈے سے مرکزی انتخابی کمیشن  کا اجلاس منعقد ہوا۔

پوتن کی امیدواری کے لئے انتخابی کمیشن کو پیش کئے گئے 3 لاکھ 15 ہزار دستخطوں میں سے 60 ہزار کی تحقیق ہو گئی ہے اور ان میں سے 91 غیر معتبر قبول کئے گئے ہیں۔

مرکزی انتخابی کمیشن اس سے قبل روس پارلیمنٹ کی زیریں شاخ  'دُوما' میں شامل رشیہ لبرل ڈیموکریٹ پارٹی  سے لیوند سولٹسکی، کمیونسٹ پارٹی  سے نکولائی ہاریتونوف اور نووی لوئیڈ پارٹی  سے والیدسلاف داوانکوف کی امیدواری کی منظوری دے چُکی ہے۔

وفاقی کونسل نے دسمبر میں کئے گئے فیصلے کی رُو سے 15 تا 17 مارچ 2024 کو صدارتی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں