بین الاقوامی دیوانِ عدالت کل احتیاطی تدابیر کا فیصلہ سُنا رہا ہے

احتیاطی تدابیر کا فیصلہ کھُلی کچہری میں اور دیوان کے سربراہ جج 'جوان۔ای۔ڈونوگو' کی طرف سے سُنایا جائے گا: بین الاقوامی دیوانِ عدالت

2093310
بین الاقوامی دیوانِ عدالت کل احتیاطی تدابیر کا فیصلہ سُنا رہا ہے

جنوبی افریقہ کے اسرائیل کے خلاف دائر کروائے گئے دعوی 'نسل کشی' میں احتیاطی تدایبر کا فیصلہ  کل 26 جنوری بروز جمعہ کو سُنایا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی دیوانِ عدالت  کی طرف سے جاری کئے گئے تحریری بیان کے مطابق جنوبی افریقہ کی طرف سے اسرائیل کے خلاف دائر کروائے گئے دعوے میں احتیاطی تدابیر کا فیصلہ کل 26 جنوری بروز جمعہ ترکیہ کے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے سُنایا جائے گا۔ یہ دعوی غزّہ پر حملوں کے دوران اسرائیل کی طرف سے، اقوام متحدہ کے 1948 کی تاریخ والے اور نسل کشی کے سدّباب و ارتکاب کی سزا سے متعلق، سمجھوتے کی خلاف ورزی کی وجہ سے دائر کروایا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ  نے مطالبہ کیا تھا کہ  دعوے کی تکمیل کے دوران علاقے میں احتیاطی تدابیر کے اطلاق کی طلب کی گئی تھی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ احتیاطی تدابیر کا فیصلہ کھُلی کچہری میں اور دیوان کے سربراہ جج 'جوان۔ای۔ڈونوگو' کی طرف سے سُنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے 29 دسمبر 2023 کو اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی دیوانِ عدالت میں دعوی دائر کر دیا تھا۔ جنوبی افریقہ کا دعوی تھا کہ اسرائیل غزّہ پر حملوں میں نسل کشی سمجھوتے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں