عالمی اداروں کو 80 سال قبل کی نہیں آج کی دنیا کی نمائندگی کرنا چاہیے: گٹرس

ابھی تک افریقہ سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا کوئی ایک بھی مستقل رکن موجود نہیں ہے اور اسے کیسے قبول کیا جا سکتا ہے: انتونیو گٹرس

2091286
عالمی اداروں کو 80 سال قبل کی نہیں آج کی دنیا کی نمائندگی کرنا چاہیے: گٹرس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے برّاعظم افریقہ کی اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کی عدم موجودگی پر تنقید کی ہے۔

گٹرس نے سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عالمی اداروں کا 80 سال قبل کی نہیں آج کی دنیا کی نمائندگی کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ" ابھی تک افریقہ سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا کوئی ایک بھی مستقل رکن موجود نہیں ہے اور اسے کیسے قبول کیا جا سکتا ہے؟ عالمی انتظامیہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور اعتماد کی بحالی نو کے لئے ماہ ستمبر کا سربراہی ایک اہم موقع ہو گا"۔

گٹرس نے فائر بندی کی اپیل کا اعادہ کیا اور کہا ہے کہ " میں ہنگامی انسانی امداد اور تمام یرغمالیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کی اپیل سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ غزّہ میں انسان صرف گولیوں اور بمبوں سے ہی نہیں مر رہے خوراک اور پینے کے صاف پانی کی کمی اور بجلی اور ادویات  کی عدم دستیابی کی وجہ سے بھی مر رہے ہیں۔ اس صورتحال کا اب ختم ہونا ضروری ہے"۔



متعللقہ خبریں