تائیوان نہ تو پہلے ملک تھا اور نہ ہی آئندہ ہوگا:چین

وانگ ژی نے  قاہرہ میں مصری ہم منصب  سامح شکری سے ملاقات کے بعد اخباری کانفرنس کے دوران  کہا کہ تائیوان چین کا اٹوٹ انگ ہے،نہ تو ماضی  میں اس کی حیثیت ایک الگ ملک کی تھی اور نہ ہی  مستقبل ہوگی

2088676
تائیوان نہ تو پہلے ملک تھا اور نہ ہی آئندہ ہوگا:چین

 چینی وزیر خارجہ  وانگ ژی نے کہا ہے کہ تائیوان نہ تو ماضی میں  الگ ملک تھا اور نہ ہی مستقبل میں  بن سکتا ہے۔

 وانگ ژی نے  قاہرہ میں مصری ہم منصب  سامح شکری سے ملاقات کے بعد اخباری کانفرنس کے دوران  کہا کہ تائیوان چین کا اٹوٹ انگ ہے،نہ تو ماضی  میں اس کی حیثیت ایک الگ ملک کی تھی اور نہ ہی  مستقبل ہوگی ۔

یاد رہے کہ چین سے الحاق کی مخالفت کے حامل تائیوان میں حال ہی میں انتخابات ہوئے ہیں جن میں بر سراقتدار پارٹی  ڈی پی پی کے امیدوار لائی چنگ تے  نے دوبارہ کامیابی حاصل کی ہے جو کہ تائیوان کی خود مختاری کے  شدید حامی ہیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں