کولومبیا میں مٹی کا تودہ گرنے سے 33 افراد ہلاک

جنوبی امریکی ملک کولومبیا میں مٹی کے تودے گرنے کے باعث 33 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے

2088389
کولومبیا میں مٹی کا تودہ گرنے سے 33 افراد ہلاک

جنوبی امریکی ملک کولومبیا میں مٹی کے تودے گرنے کے باعث 33 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبر کے مطابق، اس حادثے سے تقریباً 19 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ شہر میڈیلن اور کیوبڈو کو ملانے والی شاہراہ عارضی طور پر بند ہوگئی ہے۔

 حکام کا کہنا ہے کہ  مٹی کے تودے گرنے کا  یہ واقعہ مسلسل جاری بارشوں کے سبب پیش آیا۔

 



متعللقہ خبریں