کولمبیا میں لینڈ سلائڈنگ کے واقعات میں بیسییوں افراد موت کے منہ میں چلے گئے

بیک وقت کئی ایک لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات کی  اطلاعات موصول ہوئی ہیں

2088204
کولمبیا میں لینڈ سلائڈنگ کے واقعات میں بیسییوں افراد موت کے منہ میں چلے گئے

کولمبیا کے چوکو انتظامی علاقے میں ہائی وے پر مٹی کے تودے گرنے سے 18 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

چوکو کے قصبے کارمین دی آراتو کے قریب ہائی وے پر شدید بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا۔

اس واقعے میں 18 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 35 زخمی ہوئے۔

کولمبیا کے نائب صدر فرانسیا مارکیز نے کہا  ہے کہ ہم  اس واقعے کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ  بیک وقت کئی ایک لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات کی  اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور توقع سے کہیں زیادہ لوگ مٹی تلے دبے ہو سکتے ہیں۔

امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں