روس نے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

روس نے یمن پر امریکی اور برطانوی حملوں پر غور کے لئے 12 جنوری کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے: روس نمائندہ دفتر

2088009
روس نے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

روس نے یمن پر امریکی اور برطانوی حملوں کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے لئے روس کے  مستقل نمائندہ دفتر نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "روس نے یمن پر امریکی اور برطانوی حملوں پر غور کے لئے 12 جنوری کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے"۔

واضح رہے کہ امریکی اور برطانوی طیاروں نے رات کے وقت یمن کے دارالحکومت صنعاء، حدیدہ  اور تائز کے بعض مقامات پر حملے کئے تھے۔

امریکہ کے صدر جو بائڈن اور برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سوناک نے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ بحیرہ احمر میں حملوں کے جواب میں امریکن اور برطانوی افواج نے یمن میں حوثیوں کے بعض اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔



متعللقہ خبریں