روس: صدر پوتن کا ایران کے لئے تعزیتی پیغام، دہشت گردی کی مذّمت

ہم دہشت گردی کی ہر شکل اور ہر ظہور کی بھرپور مذّمت کرتے اور اس برائی کے خلاف مصّمم جدوجہد کے ساتھ اپنی وابستگی کی تصدیق کرتے  ہیں: صدر ولادی میر پوتن

2084185
روس: صدر پوتن کا ایران کے لئے تعزیتی پیغام، دہشت گردی کی مذّمت

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے، ایران کے صوبے کیرمان میں، دہشت گردانہ حملوں کی مذّمت کی ہے۔

کریملن کے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر پوتن نے ایران کے لیڈر علی خامنائی اور ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کو ارسال کردہ پیغام میں ،کیرمان میں دہشت گردانہ حملوں اور ان کے المیہ نتائج کی وجہ سے، اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

پیغام میں پوتن نے کہا ہے "قبرستان جاتے شہریوں کے قتل نے مجھے ہِلا کر رکھ دیا ہے۔ ہم دہشت گردی کی ہر شکل اور ہر ظہور کی بھرپور مذّمت کرتے اور اس برائی کے خلاف مصّمم جدوجہد کے ساتھ اپنی وابستگی کی تصدیق کرتے  ہیں"۔



متعللقہ خبریں