جاپان، زلزلوں میں اموات کی تعداد میں مزید اضافہ

یکم اور 2 جنوری کو اشیکاوا کے نوٹو جزیرہ نما علاقے اور کھلے  سمندرمیں متعدد زلزلے آئے

2083546
جاپان، زلزلوں میں اموات کی تعداد میں مزید اضافہ

 

مغربی جاپان کے علاقے اشیکاوا میں اور اس خطے میں جزیرہ نما نوٹو کے ساحل پر آنے والے زلزلوں میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 64 ہو گئی۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق، یکم اور 2 جنوری کو اشیکاوا کے نوٹو جزیرہ نما علاقے اور کھلے  سمندرمیں متعدد زلزلے آئے۔

بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے بعد شاہراہیں بیٹھ گئیں، پورے خطے میں کچھ  عمارتوں کو نقصان پہنچا، پانی اور بجلی کی فراہمی میں خلل پڑا اور کچھ دیہاتوں تک  رسائی نہ ہو سکی۔

اشیکاوا کے دفتر ِ گورنر  نے اعلان کیا ہے کہ اس علاقے میں آنے والے زلزلوں میں 64 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ کہ علاقے کی مقامی بلدیات کو  تا حال جاری زلزلوں  اضافی جھٹکوں کے باعث ملبے تلے دبے شہریوں کی موجودگی کی اطلاعات ہیں۔

جاپانی وزیر اعظم کشیدا فومیو نے اعلان کیا کہ، ریاستی دفتر ِ گورنر کی درخواست پرمتاثرہ علاقے کو  بھیجی گئی جاپان سیلف ڈیفنس فورسز  کے اہلکاروں کی تعداد بڑھا کر 2 ہزار کر دی گئی ہے۔  ان کا کہنا ہے کہ "علاقوں میں امدادی سامان کی ترسیل کا عمل بتدریج آگے بڑھ رہا ہے۔"



متعللقہ خبریں