جاپان میں ہولناک زلزلے کے بعد کے نقصانات سامنے آنے لگے

زلزلے کے بعد شاہراہوں پر شگاف  پڑ گئےاور جزیرہ نما نوٹو کے شہر وجیما میں لگنے والی آگ سے قریبی علاقے میں واقع تقریباً 200 عمارتوں کو نقصان پہنچا

2082959
جاپان میں ہولناک زلزلے کے بعد کے نقصانات سامنے آنے لگے
japonya deprem1.jpg
japonya deprem.jpg

مغربی جاپان کےصوبے  ایشیکاوا اور اس خطے میں جزیرہ نما نوٹو کے ساحل پر آنے والے زلزلوں میں 48افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی  کے مطابق، کل مغرب میں اشیکاوا  اور جزیرہ نما نوٹو کے ساحلوں  پر5  تا  7 کی شدت کے کئی زلزلے آئے۔

جے ایم اے نے اعلان کیا کہ اشیکاوا کے ساحل سمیت پورے خطے میں سونامی کی وارننگ ہٹا دی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے بعد شاہراہوں پر شگاف  پڑ گئےاور جزیرہ نما نوٹو کے شہر وجیما میں لگنے والی آگ سے قریبی علاقے میں واقع تقریباً 200 عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

سرکاری ٹیلی ویژن NHK کی فوٹیج میں وجیما میں ایک 7 منزلہ عمارت کے ایک اپنے دائیں طرف لیٹنے  کا مشاہدہ ہوتا  ہے۔

اشیکاوا  کے دفترِ گورنرنے اعلان کیا کہ اس علاقے میں آنے والے زلزلوں  میں 48 فراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

بتایا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں سے تقریباً 50 ہزار افراد کو محفوظ مقامات کو منتقل کیا گیا ہے اور مختلف مقامات پر ملبے تلے دبے 14 افراد  نجات پانے کے منتظر ہیں ۔

ریاست بھر میں 19 طبی اداروں کو بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑا،  تو یہ دیکھا گیا  ہےکہ بازاروں اور گروسری اسٹورز میں مصنوعات کی شیلفیں خالی تھیں۔

وزیر اعظم کشیدا فومیو نے اپنے بیان میں کہا کہ نوٹو جزیرہ نما کے شمالی حصوں تک رسائی انتہائی مشکل ہے۔

کشیدا نے کہا کہ مرکزی حکومت خطے میں امدادی سامان پہنچانے کے لیے بحری جہازوں کے استعمال کی تیاری کر رہی ہے۔

جاپانی وزیر اعظم  کا کہنا ہے کہ جوں جوں  وقت گزرتا جا رہا ہے، تباہی کے اثرات زیادہ واضح ہوتے جا رہے ہیں۔ جان بچانا وقت کے خلاف ایک  جنگ  ہے۔"

بتایا گیا ہے  کہ خطے میں خدمات انجام دینے والی ہوکوریکو بلیٹ  ٹرین لائنوں پر  آمدورفت  میں 11 گھنٹے تک کی تاخیر ہوئی ہے۔

جاپان کی امپیریل ایجنسی نے اعلان کیا ہے  کہ ٹوکیو کے امپیریل پیلس کے احاطے میں شہنشاہ ناروہیٹو   کی عوام کو  سلام پیش  کرنے کی تقریب  منسوخ کر دی گئی  ہے۔

دوسری طرف، یہ بتایا گیا کہ ہوکوریکو الیکٹرک پاور کمپنی  کی ملکیت نوٹو جزیرہ نما کے مغربی جانب واقع چیکا نیوکلیئر پاور پلانٹ میں کسی غیر معمولی صورتحا ل کی نشاندہی  نہیں  ہوئی۔

جاپان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق، زلزلے کے مرکز کے قریب واقع  نیگاتا اور فوکوئی  میں جوہری پاور پلانٹس میں کسی   غیر معمولی  پیش رفت کا تعین نہیں ہوا۔

 

 



متعللقہ خبریں