جنوبی افریقہ نے اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی عدالت انصاف میں مقدمہ دائر کر دیا

اسرائیل نے 7 اکتوبر سے غزہ میں کیے گئے اقدامات کے ساتھ نسل کشی کی روک تھام اور سزا سے متعلق اقوام متحدہ کے 1948 کے کنونشن کی خلاف ورزی کی ہے

2082375
جنوبی افریقہ نے اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی عدالت انصاف میں مقدمہ دائر کر دیا

تل ابیب انتظامیہ کے خلاف قانونی میدان میں اہم قدم اٹھا لیا گیا۔

جنوبی افریقہ نے غزہ میں اسرائیل کے اقدامات کے خلاف بین الاقوامی عدالت انصاف میں "نسل کشی کا مقدمہ" دائر کیا۔

فلسطینی انتظامیہ نے اس کیس کو اسرائیل کو جوابدہ بنانے کے لیے اٹھایا گیا پہلا حقیقی قدم قرار دیا۔

جمہوریہ جنوبی افریقہ نے کہا کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر سے غزہ میں کیے گئے اقدامات کے ساتھ نسل کشی کی روک تھام اور سزا سے متعلق اقوام متحدہ کے 1948 کے کنونشن کی خلاف ورزی کی ہے۔

اس نے عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ دائر کیا اور عبوری حکمِ امتناع کی درخواست کی ہے۔

فلسطینی انتظامیہ نے بھی جمہوریہ جنوبی افریقہ کے اقدام کی حمایت کی ہے۔

اس اقدام کو اسرائیل کا احتساب کرنے کے لیے اٹھایا گیا پہلا حقیقی قدم قرار دیا گیا۔

تل ابیب نے جمہوریہ جنوبی افریقہ  کے خلاف  ردعمل کا  مظاہرہ کیا ہے۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان  کا کہنا ہے کہ ان کے ملک پر بہتان لگایا گیا ہے۔قہ



متعللقہ خبریں