دنیا بھر میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرے

غزہ میں اسرائیلی قتل عام کے خلاف دنیا بھر میں ہزاروں افراد ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے۔ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 20 ہزار 424 ہو گئی ہے

2080374
دنیا بھر میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرے

غزہ میں اسرائیلی قتل عام کے خلاف دنیا بھر میں ہزاروں افراد ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے۔

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں شاپنگ مال کے سامنے مظاہرین غزہ میں قتل ہونے والے ہزاروں افراد کی آواز کو دنیا تک پہنچانے کے لیے جمع ہوئے۔

فلسطینی پرچم اٹھائے ہوئے مظاہرین نے غزہ پر بم گر رہے ہیں جب  سب  شاپنگ  کر رہے ہیں  کے نعرے لگائے ۔

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  نے بھی غزہ میں اسرائیل کے قتل عام پر ردعمل کا اظہار کیا۔

گزیل یورت  میں فلسطین کی حمایت میں مارچ کیا گیا اور اسرائیلی حملوں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

برطانیہ میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں نے اسرائیلی حملوں میں اپنی جانیں گنوانے والے غزہ کے باشندوں کی یاد میں ایک تقریب کا اہتمام کیا۔

تقریب میں اسرائیل اور حماس کے درمیان مستقل جنگ بندی کی درخواست کی گئی۔

ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں بھی مظاہرین نے فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اٹھائے ڈیم اسکوائر کی طرف چل پڑے۔

تیونس میں اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے بچوں کی جانب توجہ مبذول کرانے کے لیے خواتین سڑکوں پر نکل آئیں۔

مظاہرین نے ایک بار پھر ہاتھوں میں قتل ہونے والے بچوں کی تصاویر لے کر اسرائیلی ظلم کا انکشاف کیا۔

مراکش میں بھی ہزاروں افراد نے غزہ کی حمایت میں مارچ کیا۔

مظاہرین دارالحکومت رباط میں جمع ہوئے اور غزہ میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تصاویر اٹھا رکھے تھے۔

7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 20 ہزار 424 ہو گئی۔



متعللقہ خبریں