غزہ کی پٹی کی موجودہ صورتحال دل ہلا کر رکھ دینے والی ہے، اقوام متحدہ

یہ صورت حال محاصرے کے جاری  ہونے  اور خوراک سمیت بنیادی اشیاء فراہم کرنے میں ناکامی کا براہ راست نتیجہ ہے

2079939
غزہ کی پٹی کی موجودہ صورتحال دل ہلا کر رکھ دینے والی ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ  ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے مشرق وسطیٰ  کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر جولیٹ توما نے کہا  ہے کہ اسرائیلی حملوں کے شکار غزہ کی موجودہ صورتحال "دل ہلا دینے " والی  ہے۔

توما نے بی بی سی ریڈیو 4 کےپروگرام ٹوڈے میں  7 اکتوبر سے اسرائیلی فضائی، زمینی اور سمندری بمباری کا نشانہ بننے والی غزہ کی پٹی کی  صورت حال کے بارے میں اظہارِ خیال کیا۔

توما نے کہا ہے، "غزہ کی موجودہ صورتحال انتہائی بیانک اور دل ہلا دینے والی ہے۔ ایک چوتھائی آبادی فاقہ کشی سے مر رہی ہے۔"

اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ غزہ میں تقریباً  6 لاکھ  شہری شدید بھوک سے نبردآزما ہیں، توما نے اس بات پر زور دیا کہ یہ صورت حال محاصرے کے جاری  ہونے  اور خوراک سمیت بنیادی اشیاء فراہم کرنے میں ناکامی کا براہ راست نتیجہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسوقت   فائر بندی اور غزہ کی پٹی کو انسانی  امداد کی ترسیل میں اضافہ  لازم و ملزوم ہے۔ گزشتہ دنوں جب میں نے علاقے کا دورہ کیا تو  لوگ اسی چیز کا ذکر کر رہے تھے۔ وہ خوفزدہ، تھکن سے چور اور ہمت ہار چکے تھے۔ وہ لوگ  خوف کے عالم میں جی رہے ہیں اور بمباری بلا تعطل جاری ہے۔"



متعللقہ خبریں