روس نے غیر دوست ممالک کے ساتھ طے شدہ سمجھوتے جزواً منسوخ کر دیئے

صدر ولادی میر پوتن نے امریکہ اور برطانیہ سمیت تمام غیر دوست ممالک کے ساتھ طے شدہ ڈیوٹی سمجھوتوں کی جزوی منسوخی کے قانون کی منظوری دے دی

2078395
روس نے غیر دوست ممالک کے ساتھ طے شدہ سمجھوتے جزواً منسوخ کر دیئے

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے امریکہ اور برطانیہ سمیت تمام غیر دوست ممالک کے ساتھ طے شدہ ڈیوٹی سمجھوتوں  کی جزوی منسوخی کے قانون کی منظوری دے دی ہے۔

صدارتی منظوری کے بعد قانون کو روس کے آئینی انفارمیشن سسٹم سے شائع کر دیا گیا ہے۔ قانون کی رُو سے "غیر دوست" ممالک کے ساتھ آمدنی و اثاثوں  پر دوہرے ٹیکس کے سمجھوتوں کی بعض شقوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ صدر پوتن نے قبل ازیں "غیر دوست "قرار دئیے گئے مغربی ممالک کے ساتھ طے شدہ ڈیوٹی سمجھوتوں کی بعض شقّوں کی منسوخی کے فیصلے پر دستخط کئے تھے۔

روس حکومت نے "غیر دوست ممالک" کی فہرست 7 مارچ کو منظور کی تھی۔

فہرست میں امریکہ، یورپی یونین ممالک، برطانیہ، جنوبی کوریا، جاپان، یوکرین، سوٹزرلینڈاور سنگاپور جیسے ممالک کے ساتھ ساتھ روس پر پابندیاں لگانے والے مزید 15 ملک شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں