امریکہ نے حوثیوں کے 14 ڈرون طیارے گرا دیئے

امریکہ کے اینٹی کروز میزائل 'ارلیگ برک۔کلاس' نے یمن کے حوثی زیرِ کنٹرول علاقے سے پرواز لینے والے 14 ڈرون طیارے کامیابی سے مار گرائے ہیں: سینٹ کوم

2077487
امریکہ نے حوثیوں کے 14 ڈرون طیارے گرا دیئے

امریکہ مسلح افواج کے کمانڈ آفس 'سینٹ کوم' نے بحیرہ احمر میں 14 ڈرون طیارے گرانے کا اعلان کیا ہے۔

سینٹ کوم نے سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "امریکہ کے اینٹی کروز میزائل 'ارلیگ برک۔کلاس' نے کل یمن کے حوثی زیرِ کنٹرول علاقے سے ڈرون طیاروں کی لہر کی نشاندہی کرنے کے بعد کامیابی کے ساتھ 14 ڈرون مار گرائے ہیں۔ علاقے میں موجود بحری جہازوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور کوئی زخمی بھی نہیں ہوا"۔

پیغام میں کہا گیا ہے کہ" علاقائی اتحادیوں کو خطرے کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے"۔

واضح رہے کہ یمن کے حوثی، غزّہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف ردعمل کے طور پر ،بحیرہ احمر میں اسرائیلی بحری جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

حوثیوں نے باب المندب میں "یونیٹی ایکسپلورر" اور "نمبر نائن" نامی دو بحری جہازوں پر بھی ڈرون اور میزائل حملے کئے تھے۔  

سینٹ کوم نے 4 دسمبر کو بھی  بحیرہ احمر نے جنوب میں بین الاقوامی کھُلے پانیوں میں 3 تجارتی جہازوں پر 4 حملوں کا اعلان کیا تھا۔

حوثیوں نے  12 دسمبر کو، وارننگوں کا جواب نہ دینے والے اور اسرائیل کی طرف عازمِ سفر، نارویجیئن پیٹرول بحری جہاز کو ہدف بنانے کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں