امریکی صدر کا صدر ایردوان سے ٹیلی فونک رابطہ

صدر ایردوان اور امریکی صدر بائیڈن کے درمیان فون کال کے حوالے سے وائٹ ہاؤس نے تحریری بیان جاری کیا

2076863
امریکی صدر کا صدر ایردوان سے  ٹیلی فونک رابطہ

متحدہ امریکہ میں وائٹ ہاؤس نے اطلاع دی ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان اور امریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان  ٹیلی فونک بات چیت  میں غزہ کی جنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بائیڈن نے ترکیہ اور یونان کے درمیان قربت  کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔

صدر ایردوان اور امریکی صدر بائیڈن کے درمیان فون کال کے حوالے سے وائٹ ہاؤس نے تحریری بیان جاری کیا۔

بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اسرائیلی حملے جاری ہونے والے غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور علاقے  کو انسانی امداد میں اضافے سمیت  غزہ میں شہریوں کے تحفظ کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

بائیڈن نے اسرائیل کی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

بات چیت  کے دوران، نیٹو اتحاد کی مضبوطی کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا، اور بائیڈن نے سویڈن سے اس اتحاد میں فوری شمولیت  کے حوالے سے  اپنی توقع کا اظہار کیا۔

بیان  کے مطابق "صدر بائیڈن نے ترکیہ اور یونان کے درمیان حالیہ تعمیری اقدامات کی حمایت کا اظہار کیا۔"

 



متعللقہ خبریں