امریکی انتظامیہ ترکیہ کو F-16 جنگی طیاروں کی فروخت کی حمایت کرتی ہے، جان کربی

وائٹ ہاؤس میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کربی نے صدر رجب طیب ایردوان اور امریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو کا جائزہ  پیش کیا

2077059
امریکی انتظامیہ ترکیہ کو F-16 جنگی طیاروں کی فروخت کی حمایت کرتی ہے، جان کربی

امریکی وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل  کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن ڈائریکٹر جان کربی نے ایک بار پھر کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ ترکیہ کو F-16 جنگی طیاروں کی فروخت کی حمایت کرتی ہے۔

وائٹ ہاؤس میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کربی نے صدر رجب طیب ایردوان اور امریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو کا جائزہ  پیش کیا۔

کربی کا کہنا تھا کہ دونوں سربراہان نے اس بات چیت میں غزہ کی تازہ صورتحال اور اسرائیل۔ فلسطین   تنازعات پر  غور کیا ہے، علاوہ ازیں  سویڈن کی نیٹو رکنیت کے معاملے پر بھی  بات کی ہے۔

امریکہ  کی طرف سے ترکیہ کو ایف۔16 طیاروں کی  فروخت کے   بارے میں بھی تبصرہ کرنے والے کربی نے  بتایا کہ"  ہم  ترکیہ سے متعلق ایف۔16 تجدید پروگرام  میں  تعاون کے عمل کو جاری رکھیں گے۔"



متعللقہ خبریں