روس: غزّہ کے لئے صدر ایردوان کی کوششیں قائدانہ حیثیت رکھتی ہیں

ترکیہ کی طرح ہم بھی فلسطین حکومت کے قیام کے لئے اقوام متحدہ کے فیصلوں پر عمل کے حامی ہیں اور اس معاملے میں صدر ایردوان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں: صدر پوتن

2076717
روس: غزّہ کے لئے صدر ایردوان کی کوششیں قائدانہ حیثیت رکھتی ہیں

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ" ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان غزّہ کے لئے کی جانے والی کوششوں  میں قائدانہ کردار ادا کر رہے ہیں"۔

صدر پوتن نے دارالحکومت ماسکو میں گوسٹنی ڈوورتجارتی و نمائش مرکز میں منعقدہ سالانہ سوال جواب نشست و پریس کانفرنس میں شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے 2024 میں دورہ ترکیہ کی توقع ظاہر کی اور کہا ہے کہ غزّہ کے لئے صدر رجب طیب ایردوان کی کوششیں قائدانہ حیثیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ایردوان، بین الاقوامی برادری کے ایسے لیڈروں میں سے ایک ہیں جو غزّہ کے المیے کی طرف توجہ مبذول کروانے، وہاں کے حالات کو بہتر بنانے اور طویل المدت امن کی ضامن شرائط  تشکیل دینے کے لئے ہر کوشش کر رہے ہیں"۔

صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ " ترکیہ کی طرح ہم بھی فلسطین حکومت کے قیام کے لئے اقوام متحدہ کے فیصلوں پر عمل کے حامی ہیں۔ ہم اس معاملے میں صدر ایردوان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور ہمارا موقف ایک دوسرے سے بہت قریب  ہے"۔



متعللقہ خبریں