دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے، غزّہ میں قتل عام کے خلاف ردعمل

امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور فرانس میں فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے

2076659
دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے، غزّہ میں قتل عام کے خلاف ردعمل
berlin ogrenciler filistin destek.jpg
ingiltere filistin destek.jpg

دنیا بھر میں غزّہ میں اسرئیلی قتل عام کے خلاف ردعمل اور احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور فرانس میں فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ہیں۔

امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں سینکڑوں مظاہرین نے غزّہ کے ساتھ تعاون کا اظہار کرنے کے لئے شہر کے مرکزی موٹر وے  کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔

مظاہرین نے تقریباً ایک گھنٹے تک شاہراہ پر انسانی زنجیر بنا کر دھرنا دیا۔

پولیس نے راستہ کھولنے کے لئے مظاہرے میں مداخلت کی اور 75 مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے۔

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں وزارت اعظمیٰ دفتر کے قریب کئے گئے مظاہرے میں ہلاک ہونے والے بچوں کو یاد کیا گیا  ہے۔

مظاہرین نے ایک درخت کے نیچے کھلونے، کھانے پینے کی چیزیں اور بچوں کے جوتے رکھے۔ انہوں نے  برطانوی حکومت کو اسرائیل کے ساتھ تعاون کا قصوروار ٹھہرایا ہے۔

اسپین میں بھی مظاہرین میڈریڈ بلدیہ کے سامنے جمع ہوئے اور غزّہ میں ہلاک ہونے والوں کی نمائندگی کے لئے بلدیہ کے سامنے سینکڑوں جوتے رکھے۔

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں بھی غزّہ قتل عام اور جنگ مخالفین پر دباو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔

مظاہرین نے امریکہ اور جرمنی کے اسرائیل کے اہم ترین حامی ہونے کا ذکر کیا اور اس کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔



متعللقہ خبریں