صومالیہ میں شدید بارشیں،ہلاکتوں کی تعداد 101 ہو گئی

صومالی صدر حسن شیخ محمود  نے سرکاری ٹی وی پر بتایا کہ شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھتے ہوئے 101 تک جا پہنچی ہے جبکہ اب تک 25 لاکھ افراد متاثر  جبکہ 11 لاکھ نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں

2070826
صومالیہ میں شدید بارشیں،ہلاکتوں کی تعداد 101 ہو گئی

 صومالیہ میں تقریبا دو ہفتوں سے جاری شدید بارشوں  اور سیلاب کے باعث اب تک 101 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 صومالی صدر حسن شیخ محمود  نے سرکاری ٹی وی پر بتایا کہ شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھتے ہوئے 101 تک جا پہنچی ہے۔

 صدر نے بتایا کہ  سیلاب سے اب تک 25 لاکھ افراد متاثر  جبکہ 11 لاکھ نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں ، چار ہزار مویشی  تلف ہو چکے ہیں اور ایک  لاکھ چالیس ہزار مکانات تباہ ہو چکے ہیں۔

 حالیہ سالوں کے دوران  سنگین خشک سالی  سے متاثرہ ممالک کینیا اور صومالیہ کو ماحولیاتی تبدیلی کا بھی کافی سامنا ہے۔

سیلاب کی وجہ سے صومالیہ کے  بعض علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ ہے ۔



متعللقہ خبریں