ایئرنیوزی لینڈ کے سابق عہدے دار ملک کے نئے وزیراعظم بن گئے

کرسٹوفر لکسن ایئر نیو زی لینڈ  کے سابقہ عہدے داروں میں سے ہیں جنہوں نے اب وزیراعظم کا قلمدان سنبھالا ہے

2069440
ایئرنیوزی لینڈ کے سابق عہدے دار ملک کے  نئے وزیراعظم بن گئے

نیوزی لینڈ کے نئے وزیراعظم کرسٹوفر لکسن نے  ویلنگٹن میں ایک تقریب کے دوران اپنا قلمدان سنبھال لیا ہے۔

 کرسٹوفر لکسن ایئر نیو زی لینڈ  کے سابقہ عہدے داروں میں سے ہیں جنہوں نے اب وزیراعظم کا قلمدان سنبھالا ہے ۔

 لکسن کی زیر قیادت کنزرویٹو نیشنل  پارٹی نے  چھ ہفتے قبل انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی جس سے قبل جیسینڈا آرڈرن کی لیبر پارٹی کا چھ سالہ دور اقتدار  تھا۔

 لکسن نے کہا ہے کہ یہ عہدہ میرے لیے باعث افتخار  اور ذمے داری کا  میزان ہے،میری پہلی ترجیح  معیشت کو صحیح سمت پر گامزن کرنا ، افراط زر کو قابو میں کرنا اور  آسائش زندگی کو  بہتر بنانا ہوگا۔

 



متعللقہ خبریں