نائجیریا، بوکو حرام کے خلاف فضائی حملے میں 100 سے زائد دہشت گرد بے اثر

ہ فضائی کارروائیوں میں بوکو حرام کے رہنما ابو اسد سمیت سو سے زائد دہشت گرد مارے گئے

2069381
نائجیریا، بوکو حرام کے خلاف فضائی حملے میں 100 سے زائد دہشت گرد بے اثر

نائجیریا کی فضائیہ نے ملک کی شمال مشرقی ریاست بورنو میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے خلاف فضائی کارروائیوں میں سو سے زائد دہشت گردوں کو بے اثر کر دیا۔

پنچ اخبار کے مطابق، این اے ایف کے ترجمان ایڈورڈ گبکویٹ نے بتایا کہ فضائی کارروائیوں میں بوکو حرام کے رہنما ابو اسد سمیت سو سے زائد دہشت گرد مارے گئے۔ گبکویٹ نے بتایا کہ آپریشن کے دوران جن کیمپوں میں دہشت گردوں نے پناہ لی تھی انہیں تباہ کر دیا گیا اور تنظیم سے تعلق رکھنے والا اہم گولہ بارود پکڑا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نائجیریا میں 2000 کی دہائی کے اوائل سے، 2009 سے لے کر اب تک بوکو حرام کی طرف سے منظم تشدد کی بڑے پیمانے پر کارروائیوں میں ہزاروں افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔


 



متعللقہ خبریں