بائیڈن کا نیتین یاہو اور السیسی سے رابطہ، عارضی جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم

وائٹ ہاوس کے مطابق، بائیڈن نے السیسی اور نیتین یاہو سے بات چیت میں اسرائیل اور حماس کے درمیان اسیروں  کے تبادلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے غزہ کےلیے انسانی امداد کی ترسیل  اور مغربی کنارے میں بحالی امن کی اہمیت بھی اجاگر کی

2067764
بائیڈن کا نیتین یاہو اور السیسی سے رابطہ، عارضی جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم

امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتین یاہو اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ۔

 وائٹ ہاوس کے مطابق، بائیڈن نے نیتین یاہو سے بات چیت میں اسرائیل اور حماس کے درمیان اسیروں  کے تبادلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے غزہ کےلیے انسانی امداد کی ترسیل  اور مغربی کنارے میں بحالی امن کی اہمیت بھی اجاگر کی ۔

 مصری ہم منصب السیسی سے بات چیت میں بائیڈن نےاسیروں کے تبادلے پر کوششوں کےلیے ان کا شکریہ ادا کیا ۔

بات چیت میں امریکی صدر نے  کہا کہ  امریکہ اس بات کی ہر گز اجازت نہیں دے گا کہ  فلسطینیوں کو غزہ  یا مغربی کنارے سے جبراً بے دخل کیا جائے ،ہم غزہ کی حدود میں ردّو بدل یا اُن کے دوبارہ تعین کی بھی اجازت نہیں دیں گے۔

دونوں لیڈروں نے اس کے علاوہ غزہ کےلیے اضافی امدادی سامان  پہنچانے پر بھی اتفاق کیا ۔

 



متعللقہ خبریں