آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ

ویسٹرن آسٹریلیا کی ایمرجنسی ڈیکلریشن ویب سائٹ کے مطابق فائر ڈیپارٹمنٹ نے ریاست کے دارالحکومت پرتھ اور مختلف علاقوں کے لیے بش فائر الرٹ جاری کر دی

2068000
آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ

آسٹریلیا کی ریاست مغربی آسٹریلیا کے مختلف علاقوں میں شروع ہونے والی جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا اور شدید گرمی جاری رہنے کے بعد ریاست میں فائر الارم جاری کردیا گیا۔

ویسٹرن آسٹریلیا کی ایمرجنسی ڈیکلریشن ویب سائٹ کے مطابق فائر ڈیپارٹمنٹ نے ریاست کے دارالحکومت پرتھ اور مختلف علاقوں کے لیے بش فائر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

فائر حکام کا کہنا ہے کہ سوان اور وینیرو کے شہروں میں بینکسیا گروو، جنڈابوپ، ماریگینی اپ، میلیلیوکا اور وینیرو کے علاقوں میں آگ کا خطرہ خطرناک حد تک پہنچ گیا ہے۔

حکام نے کہا کہ اگر انخلاء کا راستہ کھلا ہے تو پنجر روڈ کے مغرب میں لوگوں کو جلد از جلد اپنے گھروں سے انخلاء شروع کردینا چاہیے اور سڑک کے مشرق میں لوگوں کو خبردار کیا کہ وہ محفوظ مقامات پر پناہ  لے لیں۔



متعللقہ خبریں