عراق میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ

امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کی نائب ترجمان سبرینا سنگھ نے صبح ہونے والے اس حملے کے بارے میں بیان جاری کیا ہے

2067346
عراق میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ

عراق میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ  کیے جانے کی اطلاع ملی ہے۔

امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کی نائب ترجمان سبرینا سنگھ نے صبح ہونے والے اس حملے کے بارے میں بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ گروہوں نے عراق میں عین الاسد فوجی اڈے پر  مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

اطلاع کے مطابق  اس حملے میں چند افراد  معمولی زخمی ہوئے ہیں اور بنیادی ڈھانچے کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ واقعے کے بعد امریکی فوج نے ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کو AC-130 مسلح طیاروں سے  جوابی کاروائی کی ہے۔

اطلاع کے مطابق  17 اکتوبر سے اب تک امریکی افواج پر کل 66 حملے کیے گئے جن میں سے 32 عراق اور 34 شام میں ہوئے ہیں ۔

اطلاع کے مطابق  ان حملوں میں 62 افراد زخمی ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں