صومالیہ، شدید بارشوں اور سیلاب سے 30 سے زائد افراد لقمہ اجل

دس لاکھ سے زائد لوگوں کو سیلاب سے متعلقہ وبائی امراض اور خوراک کی کمیابی کے خطرے کا سامنا ہے

2063948
صومالیہ، شدید بارشوں اور سیلاب سے 30 سے زائد افراد لقمہ اجل

صومالیہ میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب میں 30 سے ​​زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 500 ہزار افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا۔

صومالیہ کی قومی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملک کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں دریاؤں میں طغیانی آنے سے  سڑکیں اور کئی رہائش گاہیں زیر آب  آ گئیں۔

دس لاکھ سے زائد لوگوں کو سیلاب سے متعلقہ وبائی امراض اور خوراک کی کمی کے خطرے کا سامنا ہے۔

حکام کو خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔

مقامی اور بین الاقوامی امدادی تنظیموں نے خوراک اور پناہ گاہ کی امداد پہنچانے کے لیے خطے میں اپنا کام تیز کر دیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں