امریکہ: اسرائیل کو نہ صرف حملوں کی تکرار کے سدّباب کا حق حاصل ہے بلکہ یہ اس کی ذمہ داری بھی ہے

اسرائیل کو اپنی حفاظت کا اور اس نوعیت کے حملوں کی تکرار کے سدّباب کا نہ صرف حق حاصل ہے بلکہ یہ اس کی ذمہ داری بھی ہے: وزیر خارجہ انتھونی بلنکن

2059859
امریکہ: اسرائیل کو نہ صرف حملوں کی تکرار کے سدّباب کا حق حاصل ہے بلکہ یہ اس کی ذمہ داری بھی ہے

امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے دورہ اسرائیل سے قبل جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ "اسرائیل کو اپنی حفاظت کا اور اس نوعیت کے حملوں کی تکرار کے سدّباب کا نہ صرف حق حاصل ہے بلکہ یہ اس کی ذمہ داری بھی ہے"۔

بلنکن نے اسرائیل اور اردن سمیت بعض ممالک کےدورے کے لئے واشنگٹن سے روانگی سے قبل بیانات جاری کئے ہیں۔

انہوں نے سب سے پہلے دورہ اسرائیل کا اور اسرائیل کی کاروائیوں میں شہریوں کے تحفظ کی اہمیت کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ "ہم، شہریوں کے زیادہ بہتر تحفظ کے لئے ممکنہ ٹھوس اقدامات پر بھی بات چیت کرنا چاہتے ہیں"۔

بلنکن نے کہا ہے کہ اسرائیل۔فلسطین جھڑپوں کے دیگر ممالک میں پھیلاو کو روکنا ہماری اوّلین ترجیحات میں سے ایک  ہے۔ہماری ایک اور ترجیح قیدیوں کی رہائی ہے۔

انہوں نے حماس کو شہری اموات کا ذمہ دار ٹھہرایا  اور دعوی کیا ہے کہ حماس شہریوں کو بطور ڈھال اور ہسپتالوں اور مساجد کو بطور ہیڈ کوارٹر استعمال کر رہی  ہے۔



متعللقہ خبریں