شمالی کوریا کا انگولا میں سفارت خانہ بند،سفیر کی واپسی

خبر کے مطابق، شمالی کوریا نے لوانڈا میں اپنا سفارتی  مشن  بند کر دیا ہے جس کے بعد سفیر جو پیانگ چول نے  صدر جاو لورینچو سے الوداعی ملاقات بھی کی ہے

2057821
شمالی کوریا  کا انگولا میں سفارت خانہ بند،سفیر کی واپسی

شمالی کوریا  نے انگولا میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا ۔

 شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی KCNA کے مطابق، شمالی کوریا نے لوانڈا میں اپنا سفارتی  مشن  بند کر دیا ہے جس کے بعد سفیر جو پیانگ چول نے  صدر جاو لورینچو سے الوداعی ملاقات بھی کی ہے ۔

شملای کوریا نے انگولا کے ساتھ 1975 میں سفارتی تعلقات قائم کیے تھے جسے سن 1988 میں بعض نامعلوم وجوہات کی بنا پر بند کر دیا گیا تھا البتہ سال 2013  میں  اسے دوبارہ بحال کر دیا تھا۔

 اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا پر پابندیوں کے تحت انگولا  سے سال 2017 میں  شمالی کوریائی تعمیراتی کمپنی مانسودائی انگولا اور دیگر تمام معاہدوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

 اس سے قبل گزشتہ ہفتے  شمالی کوریا نے یوگنڈا میں بھی اپنا سفارت خانہ بند کر دیا تھا۔



متعللقہ خبریں