فلسطینی غیر انسانی اور وحشی جانور ہیں:ڈین گیلرمین

اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سابق مستقل نمائندے ڈین گیلرمین  نے کہا کہ وہ فلسطینی عوام کے لیے دنیا کی تشویش سے حیران ہیں،  فلسطینی عوام  وحشی جانور  ہیں

2056354
فلسطینی غیر انسانی اور وحشی جانور ہیں:ڈین گیلرمین

اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سابق مستقل نمائندے ڈین گیلرمین  نے فلسطینیوں کے لیے توہین آمیز الفاظ کا استعمال کیا  ہے۔

گیلرمین نے کہا کہ وہ فلسطینی عوام کے لیے دنیا کی تشویش سے حیران ہیں،  فلسطینی عوام  وحشی   جانور  ہیں۔

برطانوی اسکائی نیوز ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے سابق اسرائیلی سفارت کار نے اسرائیل فلسطین تنازعہ سے متعلق سوالات کے جوابات دیئے۔

گیلرمین سے پوچھا گیا  کہ کیا آپ واقعی میں فلسطینی عوام کی اجتماعی سزا کے حوالے سے ناکہ بندی اور ایندھن کو غزہ میں داخل ہونے سے روکنا ضروری سمجھتے ہیں،  تو گیلرمین نے کہا کہ میں کی اس مسلسل تشویش سے متذبذب  ہوں کہ دنیا اور برطانیہ بھی فلسطینیوں کے لیے فکر مند ہے ، ان  وحشی جانوروں کے لیےجنہوں نے اس صدی کے بدترین ظلم کا ارتکاب کیا ہے اور ہولوکاسٹ کے بعد یہودیوں کے ساتھ بدترین ظلم کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں