شمالی کوریا نے حملہ کیا تو اس کی حکومت کا وہ آخری دن ہوگا:یون سک یول

صدر نے کہا کہ اگر شمالی کوریا جوہری ہتھیاروں کا استعمال کرتا ہے تو اس کی حکومت کا خاتمہ جنوبی کوریا-امریکہ اتحاد کے بد ترین جواب کے نتیجے میں ہوگا

2042358
شمالی کوریا نے حملہ کیا تو اس کی حکومت کا وہ آخری دن ہوگا:یون سک یول

جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے کہا کہ وہ شمالی کوریا کی اشتعال انگیزیوں کا جواب دیں گے ۔

صدر نے کہا کہ اگر شمالی کوریا جوہری ہتھیاروں کا استعمال کرتا ہے تو اس کی حکومت کا خاتمہ جنوبی کوریا-امریکہ اتحاد کے بد ترین جواب کے نتیجے میں ہوگا۔

یون نے دارالحکومت سیول کے قریب سیول ایئر بیس پر جنوبی کوریا کی مسلح افواج کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔

یہ بتاتے ہوئے کہ شمالی کوریا نے پابندیوں کے باوجود اپنی جوہری اور میزائل صلاحیت میں اضافہ کیا ہے، یون نے اس بات پر زور دیا کہ شمالی کوریا اپنے جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے عالمی برادری کو کھلی دھمکی دیتا ہے۔

یون نے کہا کہ شمالی کوریا کی اشتعال انگیزیاں علاقائی  عوام  اور عالمی امن کے لیے ایک سنگین  خطرہ  ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری فوج شمالی کوریا کی طرف سے کسی بھی اشتعال انگیزی کے خلاف فوری طور پر جوابی کارروائی کرے گی، اگر شمالی کوریا جوہری ہتھیاروں کا استعمال کرتا ہے، تو اس کی حکومت کو جنوبی کوریا-امریکی اتحاد کی طرف سے بد ترین جواب دے کر ختم کر دیا جائے گا۔

جنوبی کوریائی صدر  نے کہا کہ ان کا ملک امریکہ اور جاپان کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط کرے گا اور ان ممالک کے ساتھ قریبی یکجہتی کے ساتھ کام کرے گا اور پیانگ یانگ کے خلاف مضبوط موقف اختیار کرے گا۔

امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ سربراہی اجلاس میں دستخط کیے گئے واشنگٹن  اعلامیئے اور کیمپ ڈیوڈ میں سہ فریقی سربراہی اجلاس میں قائم ہونے والے جنوبی کوریا-امریکہ-جاپان تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے یون نے واضح  کیا کہ یہ دونوں  ڈھانچے  شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کے خلاف  مزاحمت  کو مضبوط بنانے میں مدد کریں گے۔

یون نے دفاعی ٹیکنالوجی کی ترقی کی اہمیت کی طرف بھی اشارہ کیا اور کہا کہ حکومت کی مدد کو دوگنا کیا جائے گا تاکہ دفاعی صنعت قومی سلامتی میں اپنا حصہ ڈال سکے اور ایک اہم شعبہ بن سکے جو اقتصادی ترقی کو یقینی بناتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں