چین سے تعلقات مزید بڑھانا چاہتے ہیں: شمالی کوریا

ایک خط میں  کم جونگ ان نے چینی صدر کو مخاطب کرتے ہوئےلکھا کہ ہم چین کے ساتھ قریبی  دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں جن کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے

2041384
چین سے تعلقات مزید بڑھانا چاہتے ہیں: شمالی کوریا

 شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ ان نے چینی صدر شی جن پنگ کو ایک خط روانہ کرتے ہوئے قریبی تعاون میں فروغ کا عندیہ دیا ہے۔

 شمالی کوریا کی  سرکایر خبر ایجنسی KCNA کے مطابق، کم جونگ ان نے  ملک کے پچھتر ویں جشن آزادی ک مبارک باد کے جواب میں چینی صدر کو خط ارسال کیا ہے۔

 اس خط میں  کم جونگ ان نے چینی صدر کو مخاطب کرتے ہوئےلکھا کہ ہم چین کے ساتھ قریبی  دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں جن کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ چینی صدر نے شمالی کوریا کے پچھترویں یوم آزادی کی مناسبت سے کم جونگ ان کو ایک تہنیتی خط روانہ کیا تھا۔

اس خط میں چینی صدر نے  دونوں ممالک کے درمیان بہترین ہمسایہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا تھا کہ دونوں ملکوں کے مابین یہ روایتی دوستانہ تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں