امریکہ: 2 طیارے ایک دوسرے سے ٹکرا گئے
ریاست نیواڈا میں منعقدہ فضائی مظاہرے میں 2 طیارے ایک دوسرے سے ٹکرا گئے، حادثے میں 2 پائلٹ ہلاک
2038687

امریکہ کی ریاست نیواڈا میں منعقدہ فضائی مظاہرے میں 2 طیارے ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔ حادثے میں 2 پائلٹ ہلاک ہو گئے ہیں۔
اطلاع کے مطابق نیواڈا کے شہر رینو میں منعقدہ "رینو فضائی مقابلوں" کے اختتامی مظاہرے میں 2 طیارے ہوا میں ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔
تصادم کے نتیجے میں 2 پائلٹ ہلاک ہو گئے ہیں ۔
حکام نے حادثے کی وجوہات کے تعین کے لئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔