روس: پوتن۔کِم ملاقات، خلائی بیس کا دورہ

پوتن۔کِم مذاکرات روس کے علاقے' آمور' کی 'وسٹونچنی' خلائی بیس پر طے پائے، دونوں سربراہان نے بیس کی تنصیبات کا دورہ کیا ہے: روس صدارتی پیلس کریملن

2036672
روس: پوتن۔کِم ملاقات، خلائی بیس کا دورہ

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ اُن کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

روس صدارتی پیلس کریملن کے جاری کردہ بیان کے مطابق پوتن۔کِم مذاکرات روس کے علاقے' آمور' کی 'وسٹونچنی' خلائی بیس پر طے پائے ہیں۔

بیس پہنچنے پر صدر پوتن نے صدر کِم کا استقبال کیا۔

اس موقع پر صدر' کِم جونگ اُن 'نے، مصروف ترین  پروگرام کے باوجود، انہیں روس مدعو کرنے پر صدر ولادی میر پوتن کا شکریہ ادا کیا ہے۔

دونوں سربراہان نے بیس کی تنصیبات کا دورہ کیا اور "انگارہ" خلائی راکٹ کے فائرنگ پیڈ کی ورکشاپ،  انگارہ خلائی گاڑی کے زیرِ تعمیر فائرنگ پیڈ اور "سویوز۔2" خلائی گاڑی کے فائرنگ پیڈ کا جائزہ لیا۔

تنصیب کے دورے کے دوران روس وفاقی خلائی ایجنسی 'روسکوسموس' کے سربراہ 'یوری بوریسوف' اور خلائی انفراسٹرکچر آپریشن مرکز کے جنرل منیجر 'نکولائی نسٹرچک' نے صدر پوتن اور صدر کِم کو پریزنٹیشن دی۔

خلائی بیس کے دورے کے بعد دونوں صدور نے بمعہ  وفود مذاکرات کئے ہیں۔



متعللقہ خبریں