شمالی کوریا: کِم جونگ اُن کی بکتر بند ٹرین روس میں داخل ہو گئی

کِم کی بکتر بند ٹرین صبح کے وقت روس کی سرحد عبور کر کے خاسان ریلوے اسٹیشن پر پہنچ گئی، ٹرین کی منزل صیغہ راز میں

2036188
شمالی کوریا: کِم جونگ اُن کی بکتر بند ٹرین روس میں داخل ہو گئی

شمالی کوریا کے لیڈر' کِم جونگ اُن' کی بکتر بند ٹرین روس میں داخل ہو گئی ہے۔

روس ذرائع ابلاغ کے مطابق کِم کی بکتر بند ٹرین صبح کے وقت روس کی سرحد عبور کر کے مشرق بعید وفاقی علاقے سے منسلک شہر' پریمورسکی کرائے' کے خاسان ریلوے اسٹیشن پر پہنچ گئی ہے۔

بعد ازاں  ٹرین' اُسورسکی' شہر سے 'ہاباروسکی' کی طرف روانہ ہو گئی ہے۔ صدر کِم کی ٹرین کی منزل کون سا اسٹیشن ہے اس بارے میں تاحال کوئی معلومات موجود نہیں ہیں۔

کل روس کے صدر ولادی میر پوتن بھی مشرقی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے پریمورسکی کرائے  کے شہر ویلادیووستوک  گئے تھے توقع ہے کہ یہاں دونوں صدور کے درمیان دو طرفہ اجلاس ہو گا۔

روس صدارتی پیلس کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ صدر پوتن اور صدر کِم مشرق بعید وفاقی علاقے میں ملاقات کریں گے۔ مذاکراتی وفود کی قیادت کے بعد ضرورت پڑی تو دو طرفہ مذاکرات بھی کئے جائیں گے۔

پیسکوف کے مطابق پوتن، کِم کے اعزاز میں اعشائیہ دیں گے اور مذاکرات کا مرکزی موضوع دو طرفہ تعلقات ہوں گے۔

واضح رہے کہ امریکہ کے منتظم برائے قومی سلامتی  کونسل و  اسٹریٹجک اطلاعات 'جان کربی' نے گذشتہ مہینے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ شمالی کوریا اور روس فعال شکل میں اسلحہ مذاکرات کر رہے ہیں۔ ان مذاکرات کے بعد آئندہ مہینوں میں اعلیٰ سطحی مذاکرات شروع ہو سکتے ہیں"۔

کربی نے کہا تھا کہ  "اعلیٰ سطحی مذاکرات میں طے پانے والے سمجھوتوں کے ساتھ روس، شمالی کوریا سے، یوکرین میں استعمال کرنے کے لئے اہم مقدار میں مختلف النوع ایمونیشن خرید سکتا ہے"۔

گذشتہ ہفتے امریکی ذرائع ابلاغ نے بھی دعوی کیا تھا کہ کِم،  پوتن کے ساتھ اسلحے کے مول تول کے لئے روس کا دورہ کریں گے۔



متعللقہ خبریں