ویگنر بنیادی طور پر ختم ہو چکی ہے، امریکی محکمہ دفاع

ترجمان رائڈر نے یومیہ  پریس کانفرنس میں ایجنڈے کا جائزہ لیا اور صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے

2031987
ویگنر بنیادی طور پر ختم ہو چکی ہے، امریکی محکمہ دفاع

امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل پیٹرک رائڈر نے ویگنر کے بانی یوگینی پریگوژن کی موت کے حوالے سے کہا، "واگنر گروپ بنیادی طور پر ختم ہو گیا ہے۔"

ترجمان رائڈر نے یومیہ  پریس کانفرنس میں ایجنڈے کا جائزہ لیا اور صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔

میٹنگ میں موجود ایک صحافی نے گزشتہ سال شمالی کوریا کی جانب سے ویگنر کو ہتھیار فروخت کیے جانے کے الزامات کی یاد دہانی کراتےہوئے کہا، "کیا آپ کو یقین ہے کہ ویگنر اور شمالی کوریا کے درمیان ہتھیاروں کا معاہدہ ختم ہو گیا ہے؟"

رائڈر، ویگنر کے بانی پریگوژن کی موت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "یہاں اہم نکتہ یہ ہے کہ ویگنر گروپ بنیادی طور پر ختم ہوچکا ہے۔ لہذا میں کہہ سکتا ہوں کہ کوئی بات چیت نہیں ہے۔"

رائڈر نے کہا کہ ویگنر کچھ عرصے کے لیے روس-یوکرین جنگ میں میدان میں سب سے زیادہ بااثر عنصر تھا۔

"روس ایران اور شمالی کوریا جیسی ظالم حکومتوں سے بارود یا ہتھیار خریدنے کی کوشش کر رہا ہے۔"

رائیڈر نے شمالی کوریا سے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا کہ وہ روس کو کوئی ہتھیار نہ دیں۔



متعللقہ خبریں