جوہری تجربات روکے جائیں: اقوام متحدہ کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے اپنے پیغام میں جوہری ٹیکنالوجی کے حامل ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بین الاقوامی معاہدے کی توثیق کریں جو پُرامن اور جوہری دونوں مقاصد کے لیے ایسے تجربات پر پابندی عائد کرتا ہے

2030883
جوہری  تجربات روکے جائیں: اقوام متحدہ کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے جوہری تجربات کے خلاف عالمی دن پر اپنے پیغام میں جوہری ٹیکنالوجی کے حامل ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بین الاقوامی معاہدے کی توثیق کریں جو پُرامن اور جوہری دونوں مقاصد کے لیے ایسے تجربات پر پابندی عائد کرتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اِس  سال دنیا کو عالمگیر بداعتمادی اور تقسیم میں تشویش ناک اضافے کا سامنا ہے، دنیا بھر میں تقریباً 13,000 جوہری ہتھیاروں کا ذخیرہ موجود ہے اور ممالک ان کی درستگی، رسائی اور تباہ کن طاقت کو بہتر بنا رہے ہیں، ایسے میں یہ بربادی کا نسخہ ہے۔ 

اسی لیے جوہری تجربات پر جامع پابندی کا معاہدہ (سی ٹی بی ٹی) جوہری ہتھیاروں سے پاک دنیا کی جستجو میں ایک بنیادی قدم کی حیثیت رکھتا ہے۔ 

اس معاہدے پر دستخط کا آغاز 1996 میں ہوا تھا تاہم اسے اب تک نافذ نہیں کیا جا سکا کیونکہ اس مقصد کے لیے خصوصی جوہری ٹیکنالوجی کے حامل 44 ممالک کی جانب سے اس پر دستخط اور اس کی توثیق کی جانا لازمی ہے جن میں سے آٹھ نے تاحال ایسا نہیں کیا۔ ان میں چین، مصر،  بھارت، ایران، اسرائیل، شمالی کوریا، پاکستان اور امریکہ شامل ہیں۔ 

انتونیو گوتیرش نے کہا کہ جوہری تجربات کے تمام متاثرین کی خاطر وہ اس معاہدے کی تاحال توثیق نہ کرنے والے ممالک سے کہتے ہیں کہ وہ کسی طرح کی شرائط کے بغیر فوری ایسا کریں۔ 

 



متعللقہ خبریں