صدر پوتن کی طرف سے اظہارِ تعزیت: پریگوژن ایک باصلاحیت انسان تھے

ویگنر نے یوکرین کی نیو۔نازی انتظامیہ کے خلاف جدوجہد میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ہم اس بات کو کبھی فراموش نہیں کریں گے: صدر ولادی میر پوتن

2028959
صدر پوتن کی طرف سے اظہارِ تعزیت: پریگوژن ایک باصلاحیت انسان تھے

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کرائے کے عسکری گروپ 'ویگنر 'کے بانی ییوگنی پریگوژن  سمیت طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد کے کنبوں سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

پوتن نے دارالحکومت ماسکو میں صدارتی پیلس کریملن میں نام نہاد دونیتسک جمہوریہ کے عبوری سربراہ ڈینس پوشیلین کے ساتھ ملاقات کی۔

مذاکرات میں انہوں نے گذشتہ روز تویر میں جیٹ طیارہ گرنے اور اس واقعے میں پریگوژن کی ہلاکت پر بات کی  ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "میں، طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے کنبوں کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتا ہوں۔ یہ ایک المیہ ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ویگنر اہلکار بھی طیارے میں سوار تھے۔  ہم سب کو معلوم ہے کہ ویگنر نے یوکرین کی نیو۔نازی انتظامیہ کے خلاف جدوجہد میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ہم اس بات کو کبھی فراموش نہیں کریں گے"۔

پوتن نے 90 کی دہائی سے  پریگوژن کوجاننے کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ" پریگوژن ایک الجھی ہوئی قسمت والے باصلاحیت انسان تھے اور انہوں نے زندگی میں سنجیدہ غلطیاں کیں۔ انہوں نے روس کے ساتھ ساتھ دنیا کے مختلف علاقوں میں کامیابیاں حاصل کیں۔ وہ ایک کامیاب کاروباری شخصیت تھے۔ انہوں نے خاص طور پر افریقہ میں کام کیا۔ پیٹرول، گیس، قیمتی دھاتوں اور پتھروں  کے شعبوں سے دلچسپی لیتے رہے"۔

صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ تویر میں گرنے والے جیٹ  کے بارے میں ضروری تحقیقات کی جائیں گی۔



متعللقہ خبریں