امریکہ کی جانب سے 11 افراد اور 2 تنظیموں پر پابندیاں

امریکی وزارت خارجہ کے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی فوجی حکام اور ان افراد پر ویزا پابندیاں عائد کی جائیں گی جن پر مبینہ طور پر یوکرین میں بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں یا عوامی بدعنوانی میں ملوث  ہونے کا الزام  ہے

2029080
امریکہ کی جانب سے 11 افراد اور 2 تنظیموں پر پابندیاں

امریکہ نے 24 فروری 2022 سے جاری روس یوکرین جنگ میں بچوں کی جبری منتقلی اور ملک بدری سے منسلک 11 افراد اور 2 تنظیموں پر پابندیاں اور ویزا  نہ  دینے  کا اعلان کیا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی فوجی حکام اور ان افراد پر ویزا پابندیاں عائد کی جائیں گی جن پر مبینہ طور پر یوکرین میں بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں یا عوامی بدعنوانی میں ملوث  ہونے کا الزام  ہے اور انہیں  یا تو روس کی حمایت حاصل ہے  یا    روس کی طرف سے انہیں متعین کیا گیا ہے۔

بیان میں، اس بات پر زور دیا گیا کہ زیرِ بحث 11 افراد اور 2 تنظیموں نے یوکرین کے بچوں کو روس کے زیر قبضہ علاقوں سے زبردستی روس لے جانے میں کردار ادا کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  امریکہ میں یا امریکی شہریوں کے کنٹرول میں جن افراد کی غیر قانونی سرگرمیوں کا پتہ چلا ان کی تمام جائیداد اور کمائی کو بلاک کر دیا گیا ہے۔

وزارت کی پابندیوں کی فہرست میں، روس کے بیلگوروڈ ریجن کے گورنر کی مشیر اور بیلگوروڈ ریجن میں بچوں کے حقوق کے کمشنر، وفاقی ریاستی بجٹ انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن انٹرنیشنل چلڈرن سنٹر ARTEK اور تنظیم کے ڈائریکٹر کونسٹنٹین البرٹووچ، گیلینا اناتولیونا پیتیخ شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں