صدر پوتن کا فوج سے خطاب: "مجھے آپ پر فخر ہے"

ہم فتح  کے لئے لڑنے والوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے، میں آپ کی خدمات کا شکریہ ادا کرتا  ہوں اور مجھے آپ پر فخر ہے: صدر ولادی میر پوتن

2028608
صدر پوتن کا فوج سے خطاب: "مجھے آپ پر فخر ہے"

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے روسی فوجیوں سے خطاب میں ان کی خدمات کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ "مجھے آپ پر فخر ہے"۔

پوتن نے کرسک کے قصبے پونیری میں سابقہ سوویت یونٹوں کی جنگِ کرسک میں نازیوں کے خلاف حاصل کردہ فتح  کی 80 ویں سالانہ یاد کی تقریب میں شرکت کی۔  

تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا ہےکہ "یہ جنگ تقریباً 2 ماہ تک جاری رہی۔ اس جنگ کا اہم ترین حصہ' پروہورووکا'  کا ٹینک محاذ تھا۔اس محاذ پر سینکڑوں ٹینک ایک تنگ  مقام پر جمع ہو گئے اور حقیقی معنوں میں زمین جل گئی تھی"۔

صدر پوتن نے کہا ہے کہ "ہم فتح  کے لئے لڑنے والوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔آج یہاں کرسک کی افسانوی زمین پر 1943 میں نازیوں  کے خلاف فتح حاصل کرنے والے دلیروں کی یاد میں روس کے دلیرفوجیوں کو اور اسپیشل فوجی آپریشنوں میں شرکت کرنے والوں کو اعلیٰ سرکاری اعزازات پیش کئے جائیں گے"۔

پوتن نے کہا ہے کہ "تمام فوجی نہایت جرات اور عزم کے ساتھ لڑ رہے ہیں۔ وطن عزیز  کے ساتھ وابستگی اور فوجی حلف کے ساتھ صداقت ایسے عناصر ہیں جنہوں نے اسپیشل فوجی اپریشن کے تمام شرکاء کو باہم متحد کر دیا ہے"۔

صدر ولادی میر پوتن نے تمام روسی فوجیوں کو مخاطب کر کے کہا ہے کہ "میں آپ کی خدمات کا شکریہ ادا کرتا  ہوں اور مجھے آپ پر فخر ہے"۔



متعللقہ خبریں