امریکہ، واشنگٹن میں حقہ شاپ پر مسلح حملے میں 3 افراد ہلاک اور 6 زخمی

پولیس کے بیان کے مطابق، صبح سویرے سیٹل کے ماؤنٹ بیکر محلے میں ایک بندوق بردار نے حقہ   شاپ پر حملہ کیا

2027199
امریکہ، واشنگٹن میں حقہ شاپ پر مسلح حملے میں 3 افراد ہلاک اور 6 زخمی

امریکی ریاست واشنگٹن میں حقہ شاپ پر مسلح حملے میں 3 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے بیان کے مطابق، صبح سویرے سیٹل کے ماؤنٹ بیکر محلے میں ایک بندوق بردار نے حقہ   شاپ پر حملہ کیا۔

بتایا گیا ہے کہ حملے میں گولیوں کا نشانہ بننے والے 2 افراد جن کی عمریں 22 اور 33 سال تھیں، موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ  30 ​​سالہ خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چھ زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک ہے اور باقی ٹھیک ہیں۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے 5  عدد ہتھیار ملنے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ حملے کی وجہ  کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں